کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں رینجرز کی جانب سے کیا گیا سرچ آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔
ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ملیر جیل میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران قیدیوں کو بیرک سے نکال کر تلاشی لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران قیدیوں سے کوئی بھی ممنوع چیز نہیں ملی۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران قیدیوں کے سامان کو بھی چیک کیا گیا، سرچ آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔