• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: مسافر بس حادثے کا شکار، 9 افراد ہلاک، 43 زخمی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

مصر کے جنوبی علاقے میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 43 زخمی ہوگئے۔

قاہرہ سے مصری حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق پڑوسی ملک سوڈان سے ہے۔

مصری حکام نے مزید بتایا کہ سوڈان سے آنے والی مسافر بس مصر کے شہر اسوان جا رہی تھی کہ اسوان گورنریٹ سے 100 کلومیٹر دور ابو سمبل روڈ پر یہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید