• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن: پولیس کی زیر حراست ملزم پُراسرار طور پر ہلاک

پاکپتن پولیس کی زیر حراست ملزم پُراسرار طور پر دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی نے ملزم کو شراب نوشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق عدالتی مفرور شہزاد عرف راجہ کو رات 9 بجے حوالات میں بند کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ صبح ساڑھے 6 بجے دیگر ملزمان نے اطلاع دی کہ ملزم شہزاد حرکت نہیں کر رہا، تاہم اس کے بعد ملزم کا جائزہ لیا گیا تو وہ انتقال کرچکا تھا۔

ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن نصیب اللّٰہ موقع پر پہنچ گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ساہیوال نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق حوالات کے سی سی ٹی وی میں بھی کوئی غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم شہزاد منشیات کا عادی تھا، اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید