• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے 90 فیصد سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے: سردارمحمد یوسف

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف—فائل فوٹو
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف—فائل فوٹو

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے 90 فیصد سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔

مکہ مکرمہ میں ادارہ حج کا دورہ کرنے کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج مشن کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، عازمین حج کو 7 اور 8 ذی الحج کی درمیانی شب منیٰ پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حج کے اختتام پر موبائل ایپ کے ذریعے فیڈ بیک لیا جائے گا، اعداد و شمار پاکستان واپسی پر جاری کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزارت نے دوران حج رہنمائی کے لیے ناظمین کی تربیت اور تقرری مکمل کر لی، سرکاری حج اسکیم کے تحت 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ شکایات اور رہنمائی کے لیے پاک حج موبائل ایپ اور ٹال فری نمبر 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔

قومی خبریں سے مزید