• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 39 کلو میٹر طویل شاہراہِ بھٹو کا افتتاح آج بلاول بھٹو کریں گے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 کراچی میں آج تقریباً 39 کلو میٹر طویل شاہراہِ بھٹو کا باقاعدہ افتتاح بلاول بھٹو کریں گے۔

بلاول بھٹو کے ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے افتتاح کرنے کے بعد اس اہم شاہراہ کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہراہِ بھٹو پر 6 انٹرچینجز تعمیر کیے گئے ہیں، جبکہ اس کا آغاز قیوم آباد کے علاقے سے ہوتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 56 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک اور مجموعی ٹریفک مسائل کم کرنے کے لیے دن رات کام جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید