• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں شمسی توانائی کے استعمال کے عزم کا اظہار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وفد سے ملاقات کے دوران قیمتی زر مبادلہ کے ذخائر بچانے کے لیے شمسی توانائی کے استعمال کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم سے چینی ناظم الامور کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، وفد میں چائنا تھری گورجز انٹرنیشنل، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے نمائندے  موجود تھے۔

اعلامیہ کے مطابق وفد میں کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے نمائندے بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے چائنا تھری گورجز انٹرنیشنل کو ہدایت دی کہ 7 سے 8 ہزار میگاواٹ سولر انرجی منصوبہ پیش کریں۔

وزیراعظم نے کوہالہ ہائیڈرو پراجیکٹ کی تکمیل سے متعلق 20 جولائی تک لیٹر آف سپورٹ دینے کی ہدایت جاری کر دی۔

انہوں نے کہا کہ کوہالہ پراجیکٹ کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل پر اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے منصوبے کے کمرشل آغاز سے قبل بجلی کی مفت فراہمی پر بھی چینی وفد سے اظہار تشکر کیا۔

قومی خبریں سے مزید