پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ناداروں کے لیے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا؟ پنجاب کے عوام سے نوالا چھین کر کس منہ سے ان سے ووٹ مانگ رہے ہو؟
انہوں نے کہا کہ فرح گوگی اور پنکی پیرنی کے ذریعے پنجاب میں جو تباہی مچائی اس سےتسلی نہیں ہوئی؟
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ترقیاتی اسکیم کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے روشن گھرانہ اسکیم کو ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ روشن گھرانہ اسکیم کا اعلان کرنے سے تاثر گیا کہ حکومت ضمنی الیکشن کے لیے ووٹرز پر اثرانداز ہو رہی ہے، اسکیم کو 19 جولائی تک ملتوی کیا جائے۔