• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو تا کوئٹہ قومی شاہراہ پر جزوی ٹریفک بحال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کوہلو تا کوئٹہ قومی شاہراہ کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز شاہراہ کے ایک حصے کو سیلابی ریلہ بہا کر لے گیا تھا۔

لیویز حکام کے مطابق کوہلو تا کوئٹہ قومی شاہراہ کو آج صبح جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔

لیویز فورس نے بھاری مشینری کے ہمراہ شاہراہ کی بحالی میں 10 گھنٹوں تک حصہ لیا۔

قومی شاہراہ کا کچھ حصہ سوناری کے مقام پر گزشتہ روز سیلابی ریلہ بہا کر لے گیا تھا جس سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی تھی۔

کوہلو میں ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو شاہراہ پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

گلگت اسکردو روڈ یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کے مطابق گلگت اسکردو روڈ یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 6 روز بند رہا، تاہم اب اسے جلد مکمل بحال کر دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید