• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی وزیراعظم کی شنزو ایبے پر حملے کی شدید مذمت

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا، فائل فوٹو
جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا، فائل فوٹو

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے سابق وزیراعظم شنزو ایبے پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم فومیو کشیدا نے بتایا کہ سابق وزیراعظم شنزو ایبے کی حالت تشویشناک ہے۔

جاپانی وزیراعظم کے مطابق انتخابی مہم کےدوران اس قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے شیڈول سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کو خطاب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شنزو ایبے کو 2 گولیاں لگیں،ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید