لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سے اے اے) نے 11 جولائی سے صبح 5 سے 8 بجے تک طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ پر پابندی لگا دی۔
لاہور میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے ایک اور واقعے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لینڈنگ اور ٹیک آف کے اوقات کار مقرر کیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو کسی بھی ہنگامی صورت میں لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔