• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغلپورہ، بچہ کھلے گٹر میں گر کر ہلاک،شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور (کرائم رپورٹر) مغلپورہ کے علاقہ ڈاکخانہ سٹاپ میں 3سالہ بچہ سبحان گٹر میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ بچے کی ہلاکت پر لواحقین اور اہل علاقہ نے   نے سڑک بلاک کرکے احتجاجی  مظاہرہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ رشید ڈرائیور کا بچہ سبحان کھیلتے ہوئے گھر کے کونہ پر واقع گٹر میں گر گیا۔ گٹر پر ڈھکن نہ تھا۔ بچہ کو گھر اور اردگرد نہ پا کر  فوری تلاش شروع کر دی گئی تو بچہ گٹر میں مردہ پڑا تھا۔ بچے کی ہلاکت کی اطلاع پا کر محلہ دار اکٹھے ہوگئے جنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی جس سے تقریباً ایک گھنٹہ تک ٹریفک بلاک رہی۔  جس  سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ گٹر ریلوے کی حدود میں آتا ہے۔   لوگوں کے مطابق ریلوے حکام کو متعدد بار شکایت کی گئی کہ گٹر پر ڈھکن لگائو لیکن کسی نے نہ سنی جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوگیا ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سبحان کے پانچ بہن بھائی ہیں۔  وزیر اعلیٰ شہباز شریف  نے    قاقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی   اور غفلت کے ذمہ داروں  کیخلاف       کارروائی کا حکم دیدیا۔        وزیر اعلیٰ  نے     لواحقین سے بھی  ہمدردی اور اظہار تعزیت   کیا ہے۔ بچہ ہلاک
تازہ ترین