• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین کی فضائی حدود بند، خلیجی ایئر لائن کا دمام ایئر پورٹ سے آپریشن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے دوران بحرین کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث خلیجی ایئر لائن کا دمام ایئر پورٹ سے آپریشن جاری ہے۔

اعلامیے کے مطابق خلیجی ایئر لائن کی دمام سے لندن، مانچسٹر اور سنگاپور کے لیے خصوصی پروازیں شیڈول ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ایئر لائن کی دمام سے لندن، ممبئی اور بنکاک کے لیے پروازیں آج روانہ ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق خلیجی ایئر لائن کی خصوصی پرواز دمام سے کراچی کے لیے بھی شیڈول ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ لندن، ممبئی اور بنکاک سے خلیجی ایئر لائن کی پروازیں واپس بھی دمام  پہنچیں گی۔

اس حوالے سے خلیجی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ بحرین کی فضائی حدود کی مسلسل بندش کے باعث متبادل انتظامات کیے گئے، مختلف ممالک میں پھنسے خلیجی ایئر لائن کے کئی طیارے دمام پہنچ گئے ہیں۔

خلیجی ایئر لائن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید پر مسافروں کی خدمت کے لیے خصوصی اقدام کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید