لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم خالد کو نشاندہی کے لیے لے جایا گیا۔
اس دوران گھات لگائے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔