پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مجھے نو کالر آئی ڈی سے کال آئی اور پی ٹی آئی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
فیاض چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنان کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا۔