• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ریاض کی ضمانت کا عبوری حکم نامہ جاری

لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کی ضمانت اور اخراج مقدمہ کی درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے 3 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں درج ہے کہ عمران ریاض کو چکوال میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت دی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے عبوری حکم نامے میں کہا گیا کہ رجسٹرار کے روبرو 13 جولائی تک شخصی ضمانت پیش کی جائے جبکہ 19 جولائی تک حکومت پنجاب اور دیگر فریق رپورٹ اور شق وار جواب جمع کروائیں۔

عبوری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ عمران ریاض نے معاملے پر کوئی بیان جاری نہ کرنے کا بیان حلفی دیا ہے۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ ابتدائی سماعت کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو واضح ہدایات کے ساتھ طلب کیا گیا اور پوچھا گیا کہ پنجاب حکومت اس معاملے پر کسی شائستگی کا مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟

عدالت کے عبوری حکم نامے میں درج ہے کہ پنجاب حکومت سے پوچھا گیا عمران ریاض کو عید تک عبوری ضمانت دینے پر اعتراض تو نہیں۔

عبوری حکم نامے میں بتایا گیا کہ عمران ریاض خان کے وکیل نے 18 مقدمات کے اخراج کی استدعا کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید