• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری برادران کی گجرات میں نمازِ عید کی ادائیگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے نماز عیدالاضحیٰ گجرات میں ادا کی، چوہدری وجاہت حسین، مونس الہٰی اور حسین الہٰی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نمازِ عید  کے اجتماع میں ملک و ملت کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے حالات بھی قوم سے قربانی کے متقاضی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے قوم کو 17 جولائی کو بلے کو ووٹ دینا ہوگا ۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ تجربہ کاروں کی نالائقیاں ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے،  پنجاب کے عوام ضمنی انتخابات میں ان حکمرانوں کے خلاف فیصلہ سنائیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے ہر حلقے کا سروے لوٹوں کے خلاف ہے ۔ سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کو شکستِ فاش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران دھونس، دھاندلی اور حکومتی مشینری استعمال کر کے جیتتے رہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا نوٹس لے ۔

انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت سے احترام کا تعلق ہے انشاء اللہ مرتے دم تک قائم رہے گا ۔ ہمارے درمیان افواہیں پھیلانے والے ناکام و نامراد رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید