• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوگئے، اب اچھے دن آنے والے ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوگئے، اب اچھے دن آنے والے ہیں۔

چیچہ وطنی میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چیچہ وطنی والوں، نواز شریف نے آپ سے محبت نبھائی ہے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی وجہ پاکستان دیوالیہ ہونے جا رہا تھا، عمران خان کی کرپشن کی کارستانیاں کھلتی ہیں مگر کبھی اس نے جواب نہیں دیا اور نہ ہی کبھی عوام کی عدالت میں صفائی پیش کی۔ مریم نواز نے عمران خان کو منافق شخص قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل فتنہ خان تقریروں میں گالیاں نکالتا ہے، عورتوں پر جملے کستا ہے۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بھلائی کا کوئی ایک منصوبہ بتا دو۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے عوام سے وعدے کیے تھے، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کیا لیکن عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو اغوا کا اڈہ بنا دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ فرح گوگی بشریٰ بی بی کی فرنٹ ویمن ہیں اور بشریٰ بی بی عمران خان کی فرنٹ ویمن تھی، فرح گوگی وہ بچی ہے جو پنجاب لوٹ کر کھا گئی، پنجاب کے بچے غریب ہوگئے بشریٰ بی بی کے بچے راتوں رات ارب پتی بن گئے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں، مہنگائی ہوئی تو ہم گھر میں چھپ کر نہیں بیٹھے۔

قومی خبریں سے مزید