• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے 90 فیصد علاقوں سے پانی نکال دیا گیا، شرجیل میمن

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے 90 فیصد سے زائد علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صرف اولڈ سٹی ایریا میں پانی موجود ہے، جو جلد نکال دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بلدیاتی الیکشن سے قبل صرف پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے17 جولائی کے درمیان موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر انداز رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید