• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزر لینڈ میں دنیا کی سب سے پتلی گھڑی، قیمت کیا؟

کلائی پر باندھنے والی دنیا کی سب سے پتلی گھڑی تیار کرلی گئی، جو صرف ایک اعشاریہ 75 ملی میٹر موٹائی پر مبنی ہے۔  

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ دی رچرڈ ملی آر ایم یو پی 01 فیراری اس وقت دنیا کی سب پتلی مکنیکل رسٹ واچ (کلائی کی گھڑی) ہے۔ 

لیکن پتلی ترین ہونے کے باوجود یہ اپنی قیمت کے لحاظ سے کافی مہنگی ہے اور اس کی قیمت 18 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز کے مساوی ہے۔ 

آپ اس کی قدر و قیمت کا اندازہ اس وقت تک نہیں لگا سکتے جب تک کہ آپ کلائی کی گھڑی کے شوقین نہ ہوں، وجہ یہ ہے کہ گھڑی سازوں کے درمیان دنیا کی پتلی ترین مکنیکل رسٹ واچ بنانے کے لیے مقابلہ جاری رہتا ہے۔ 

2018 میں پیگیٹ الٹیپلانو الٹیمٹ کنسیپٹ نامی کمپنی نے عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف دو ملی میٹرز تک پتلی گھڑی بنائی تھی۔ 

جبکہ اس سال کے آغاز میں بلگاری نامی کمپنی نے ایک مکنیکل عجوبہ پر مبنی گھڑی اوکٹو فنیسیمو الٹر تخلیق کی جس کی موٹائی صرف ایک اعشاریہ 8 ملی میٹر تھی۔ لیکن یہ کچھ عرصے تک ہی اپنا ریکارڈ برقرار رکھ سکی۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ سوئس گھڑی ساز کمپنی دی رچرڈ ملی نے فیراری کے ساتھ شراکت داری میں اب تک کی پتلی ترین یا سب سے کم موٹائی والی کلائی کی گھڑی آر ایم یو پی 01 فیراری تخلیق کر ڈالی ہے، جس کی چوڑائی صرف ایک اعشاریہ 75 ملی میٹر ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید