پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عبد المجید نیازی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایک شہری کی مدعیت میں تھانہ کروڑ لعل عیسن میں درج کیا گیا۔
مدعی مقدمے کا کہنا ہے کہ ایم این اے عبد المجید نیازی نے رقم واپسی کے مطالبے پر مجھ پر تشدد کیا گیا اور مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 10 ماہ پرانا ہے، معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔