پنجاب کے شہر لاہور میں دو ہزار روپے کے پیچھے بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ میں ہوٹل کی کمائی پر بیٹے نے باپ کو قتل کیا، دونوں باپ بیٹا علاقے میں ناشتے کا ہوٹل چلاتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو ہزار روپے پر جھگڑا ہوا تو بیٹے نے باپ کو چھری مار دی، باپ کے قتل کا ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس اور فارنزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔