• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادانہ و منصفانہ انتخاب چاہتے ہیں، ہمیں دیوار سے مت لگاؤ: شیریں مزاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہمیں دیوار سے مت لگاؤ، ہم آزادانہ و منصفانہ انتخاب چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کو ووٹ پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، کسی بھی جانب سے مداخلت کا شک بھی ہوا تو بھرپور ردِعمل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور مسٹر ایکس و مسٹر وائے کو دھاندلی کی کوششیں ترک کرنے کا کہہ چکے ہیں، انتخاب کے روز نتائج کے اعلان تک دھاندلی کی کوششیں دکھائی دیں تو چپ نہیں بیٹھیں گے۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ لاہور اور ملتان میں ان کے دفاتر کے باہر یا جہاں ضرورت محسوس کریں گے احتجاج کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کوئی سرکاری افسر جو آئینی حدود میں اپنے فرائض سے تجاوز کرے گا، اس کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ ملکی معیشت اس ہنگامے و ہلچل کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی، جس کا دروازہ اس دھاندلی سے کھلے گا۔

قومی خبریں سے مزید