پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کے کیس سے متعلق آج تک نہیں پتہ چل سکا، واضح ہوگیا کہ انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے کبھی کوئی رابطہ نہیں کیا، سیاسی مخالف ہونے کے باعث ایسا کیا جا رہا ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایجنڈا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو خوفزدہ کیا جائے، ہمیں امریکا کی غلامی نہیں چاہیے، یہ حکومت امریکا کے پریشر میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرنے آئے تھے، ابھی تک آئی ایم ایف کی جانب سے کچھ نہیں مل سکا۔
اس موقع پر فیصل چوہدری نے کہا کہ کمیشن میڈیا کو اجلاس میں بیٹھنے اور دکھانے کی اجازت دے، کوئی قومی سیکیورٹی یا سائفر کی بات تو بند کمرے میں نہیں ہونی۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا، شیریں مزاری کو جب اغوا کیا گیا تو سارا میڈیا کوہسار پولیس اسٹیشن پہنچا۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پولیس نے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے کی کوشش کی ہے، کمیشن نے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے وہ عوام پر بہیمانہ ایکسرسائز کر رہی ہے، عوام کو ڈرانے کیلئے چھاپے مار رہے ہیں، جنہیں جیل میں ہونا چاہیے وہ پولیس اور انتظامیہ کو استعمال کر رہے ہیں۔