• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: حوریا

ملبوسات: زینب بی بائے آصف

آرایش: Sleek By Annie ,Multan

عکّاسی:ایم۔کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

کسی نے کیا خُوب کہا ہے ؎’’کبھی تشویش کہتی ہے، اندھیرا اب نہ جائے گا…کبھی اُمید کہتی ہے، اُجالا ہونے والا ہے‘‘توجب زندگی میں اندھیرے، اُجالے کی ایسی آنکھ مچولی جاری ہو تو پھر جینے کا بھی الگ ہی رنگ ڈھنگ ہوتا ہے، خصوصاً اگر دِل کی نگری گُل و گلزار ہو، توباہر لاکھ غموں کے بادل چھائے ہوں،مَن نگری تروتازہ ہی رہتی ہے۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ وقت بہرحال گزر ہی جاتا ہے، چاہے ہنس کر گزار لو یا اُداس رہ کر۔ تو کیوں ناں دِل گرفتہ، اُداس لمحے بھی ہنس کھیل کر بسر کیے جائیں۔ 

ویسے کبھی آزما دیکھیے گا، جب اطراف میں اُداسیوں کے جھکّڑ چل رہے ہوں، توخود کو خُوب صُورت، خوش نُما، دِل کش و دِل رُبا ملبوسات سے آراستہ و پیراستہ کر کے بھی ہرسُو قوسِ قزح کے رنگ بکھیرے جاسکتے ہیں، تو بس، آج ہم نے بھی اپنی بزم کچھ خُوش رنگ و خُوش نُماپیراہنوں سے مرصّع کی ہے کہ جنہیں دیکھ کر ہی آپ کادِل باغ باغ ہوجائے گا۔

ذرا دیکھیے، سیاہ رنگ میں ڈبل لیئر فراک کا اسٹائل کیسا پیارا لگ رہا ہے، خاص طور پر فرنٹ پر ملٹی شیڈڈ تھریڈ ورک کے ساتھ شیشہ ورک خُوب جچ رہاہے۔ پھر پیلے رنگ کے پلین ٹراؤزر، قمیص کا انتخاب بھی اچھا ہے کہ قمیص کے گلے اور آستینوں پر بَھرا بَھرا کام بہت بھلا معلوم ہو رہا ہے۔ اسی طرح تربوزی رنگ پیراہن کے بھی کیا ہی کہنے۔

بنارسی فیبرک میں ٹراؤزر ہے، تو ڈبل لیئر اے لائن فراک پرملٹی شیڈڈ دھاگے کے پھولوں، گوٹے کی پتّیوں، نگوں اور موتی کے حسین کام نے لباس کی شان کچھ اور بھی بڑھا دی ہے،جب کہ سیاہ رنگ میں تھریڈ ورک سے آراستہ بیل باٹم اور قدرے چھوٹی قمیص ہے، جس کے گلے پر سلورزری سے دِل کش کام کیا گیا ہے، تو آستینوں پر سلور لڑی لیس کی ہم آمیزی بھی اچھی ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید