پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں فیصلہ ہو جائے گا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں قائم رہیں گی یا نہیں۔
اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ عوام سمجھدار ہیں، سب جانتے ہیں کہ حکمران چور دروازے سے مسلط ہوئے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، دھاندلی کی کوشش کی گئی تو نتائج کی ذمے داری حکومت پر ہو گی۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر بے ضابطگی ہوئی تو لوگوں کو پُرامن رکھنے کے ذمے دار ہم نہیں ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹاف نے دھاندلی کی کوشش کی تو انہیں سزا دلوانے کے لیے کارروائی کریں گے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ادارے عوامی رائے کا احترام کریں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔