• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 7 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری

راولپنڈی میں ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 7 کے لیے پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 266 پولنگ اسٹیشنوں کے لیے 4 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

ترجمان پولیس کے مطابق لیڈیز پولیس کی 600 سے زائد افسران و اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گی جبکہ ایلیٹ کمانڈوز کی 37 کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی فرائض انجام دیں گی۔

 ترجمان پولیس کا کہنا ہے  کہ پولنگ اسٹیشنوں پر 133 موٹر سائیکل اور 8 گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق علاقے میں 53 پولیس موبائلز بھی گشت پر مامور ہوں گی جبکہ 76 حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی نفری تعینات کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید