پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کوئی بھی صوبہ دیگر علاقوں کے شہریوں پر اپنی سرحدیں بند نہیں کرسکتا۔
لاہور سے جاری بیان میں عثمان بزدار نے ن لیگ کو نازی لیگ قرار دیا اور کہا کہ حکمران جماعت میانوالی، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان کی سرحدیں بند کر کے انتشار پھیلا رہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ایک بار پھر لسانیت کی بنیادوں پر نفرتیں جنم لے رہی ہیں، شہریوں سے تذلیل کا عمل جاری رہا تو خدشہ ہے یہ آگ ہر طرف نہ پھیل جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نااہلی اور حالات سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے، آئین کی اس پامالی پر سپریم کورٹ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔