• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور، مقبول گجر پر سوچ سمجھ کر پابندی لگائی، عطا تارڑ

وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر پر سوچ سمجھ کر پابندی لگائی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر کا ماضی ایسا رہا ہے کہ یہ اسلحہ سے لیس آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں سے متعلق ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات تھیں، بڑی سوچ سمجھ کر پابندی لگائی گئی۔

وزیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پولیس گاڑی میں بیلٹ بکس لے کر فرار ہوئے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شبلی فراز سے متعلق پنجاب حکومت نے صوبہ چھوڑنے کی کوئی ہدایات نہیں دیں۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ جس کے قبضے سے شناختی کارڈ برآمد ہوئے، اس کے فون سے فرخ حبیب کے ساتھ بات چیت ملی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے متعلق ثبوت ہم فراہم کررہے ہیں، ہمارے خلاف دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں۔

قومی خبریں سے مزید