• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شناختی کارڈز برآمد کیس: ملزم کی فرخ حبیب کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 188 سے ملزم خالد سندھو سے ووٹر کے شناختی کارڈ برآمد ہونے کے معاملے میں ملزم کی پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور دیگر کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ سامنے آئی ہے۔

پی ٹی آئی کارکن ملزم خالد سندھو کی سابق وزیر فرخ حبیب اور پی ٹی آئی  کے امیدوار نواز اعوان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی۔

ملزم خالد سندھو کے موبائل سے فرخ حبیب اور نواز اعوان کو میسیج کیے گئے، ملزم نے ووٹرز کے شناختی کارڈز بھی پی ٹی آئی امیدوار کو واٹس ایپ کیے۔

 پولیس نے ملزم خالد سندھو کو گرفتار کرکے ووٹرز کے 200 شناختی کارڈز برآمد کیے تھے۔

 نواز اعوان کو کارڈز کی تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے بھیجی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید