• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی والے ذرا صوابی کی طرف منہ کرکے تو دکھائیں پتا لگ جائے گا، گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی : فائل فوٹو
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی : فائل فوٹو 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ذرا صوابی کی طرف منہ کرکے تو دکھائیں پتا لگ جائے گا، جب ان کا منہ صوابی کی طرف ہوتا ہے تو یوٹرن لے کر دوسرے شہر چلے جاتے ہیں، یہ نہیں آئیں گے، صوابی پار کرکے دکھائیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے صوبے میں سرکس دیکھنے کو مل رہا ہے، ہمارا صوبہ جل رہا ہے، صوبائی حکومت کی ٹیم کہیں بھی نظر نہیں آ رہی، نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہم نے کیا کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پولیس فورس میں 17000 سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں، پولیس کی ڈیمانڈ 42 ارب روپے تھی، ان کو ایک ارب 20 کروڑ روپے دیے گئے، ضم اضلاع میں 7 پولیس اسٹیشن اب تک نہیں بنے، یہی لوگ دہشت گردوں کےسہولت کار ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج میری فوج اور فورسز قربانیاں دے رہے ہیں، آپ نے دہشت گردوں کےخلاف کبھی کچھ بولا؟ طالبان خان کس کا نام رکھا گیا تھا، جن جن اضلاع سے لانگ مارچ گزر رہا ہے وہاں دھماکے ہورہے ہیں، آپ کے خیبر جانے کا مقصد دہشت گردوں کو سپورٹ کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب افغانستان سے ڈرون آتے ہیں تو آپ کی مجرمانہ خاموشی صوبے کے ساتھ زیادتی ہے،  آپ صرف اسلام آباد رہائی کے لیے جاتےہیں۔

گورنر کے پی نے  یہ بھی کہا کہ جب چاہوں چیف سیکریٹری ہو یا آئی جی کو بلاسکتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید