• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب میں جاری ضمنی انتخابات میں ایک حلقے میں 100 سالہ اور دوسرے حلقے میں 70 سالہ نابینا ووٹر نے ووٹ کاسٹ کیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 228 لودھراں 5 میں 100 سالہ بزرگ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

100 سالہ بزرگ پیر بخش کے ساتھ ان کا بیٹا اور پوتا بھی ووٹ ڈالنے آئے۔

مذکورہ دادا اور پوتے کی پسند ایک ہی سیاسی جماعت ہے جبکہ بیٹے کو ایک اور سیاسی جماعت پسند ہے۔

ادھر ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 288 میں 70 سالہ نابینا بزرگ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

70 سالہ نابینا بزرگ حاجی پلیہ خان اپنے بیٹے کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن چھابڑی بالا پہنچے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید