وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم قائدین کا اجلاس کل دوپہر وزیراعظم نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر طلب کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادی جماعتیں اورپی ڈی ایم قائدین ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بلایا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم قائدین کےاجلاس میں اہم امور پرمشاورت ہوگی۔
ادھر پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔