لیہ(صباح نیوز) لیہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، مقابلہ میں4غیر ملکیوں سمیت کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد ہلاک ، 2 فرارہوگئے ، اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ دستی بم، رائفلیں اور پستول برآمد، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ گروپ سے تھا ،سرکاری دفاترکو نشانہ بنانا چاہتے تھے ،تفصیلات کے مطابق لیہ کی تحصیل چوبارہ میں انگورا گوٹ فارم کے نزدیک کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہہشت گرد ہلاک جبکہ 2فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،تمام کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ ، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے انگورہ گوٹ فارم میں کارروائی کی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھ کر وہاں موجود دہشت گردوں نےاندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد ہلاک جبکہ 2فرار ہوگئے،مارے جانے والے دہشت گردوں میں 4غیر ملکی بھی بتائے جاتے ہیں۔سی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ان کے قبضے سے د و دستی بم، دو رائفلیں اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کردیا گیا ہے ،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)اور القاعدہ گروپ سے ہے، دہشت گرد سرکاری دفاترکو نشانہ بنانا چاہتے تھے،فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔