• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کو آسانی سے وزیراعلیٰ بننے نہیں دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہمارے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، بات کرنی پڑے گی، عمران خان اتنا آسان نہ سمجھیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دن کچھ اور بھی ہوسکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آسانی سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لیڈرشپ کی طرف سے منظوری مل جائے تو تحریک انصاف کے 5 سے 7 ارکان اِدھر اُدھر ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر واقعی پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ناراض ہیں اور وہ پرویز الٰہی کو ووٹ ڈالنے نہیں آتے تو پھر وہ کیا کرلیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے اتحادیوں نے جو بھی فیصلہ کیا پیپلزپارٹی اس سے فرار حاصل نہیں کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید