• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو 3 ماہ ہوگئے، نوازشریف کیوں نہیں آ رہے؟، شیخ رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات سری لنکا جیسے ہونے کی طرف جا رہے ہیں، نومبر تک الیکشن میں جانا چاہیے، موجودہ حکومت کو 3 ماہ ہوگئے، نوازشریف کیوں نہیں آ رہے؟

شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے، کل نہیں تو پرسوں وہ حلف اٹھائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نےکہا کہ چوہدری شجاعت کے پاس بھی جانا پڑا تو جاؤں گا، چوہدری شجاعت حسین پرویز الہٰی کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

شیخ رشید نے آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات سے متعلق کہا کہ زرداری خرید و فروخت کی منڈی لگاتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے کوئی نہیں روک سکتا، آج سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں درخواست دائر کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا ملک پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا، ہم نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف بھی آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے اس کی اپیل دائر کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید