پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی الیاس چنیوٹی کا کہنا ہے کہ انہیں ق لیگ اور پی ٹی آئی کی طرف سے 10 کروڑ روپے کی آفر کی گئی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔
الیاس چنیوٹی نے کہا کہ ان کے ساتھ سعودی عرب میں بھی رابطے کی کوشش کی گئی، ایئرپورٹ پر اترے تب سے انہیں کالز آ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان کے جاننے والے کے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا اور ان کو کہا گیا 2 کروڑ آپ لیں، 10 کروڑ میں ڈیل کروا دیں۔
الیاس چنیوٹی نے کہا کہ 10 ارب روپے بھی ہوں گے تو بھی اپنی پارٹی کے ساتھ ہوں