اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ٹیم کو حکومت سے مذاکرات سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔
ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے اس بارے میں اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا کہ اگر حکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے، حکومت کے رابطے پر پہلی شرط بانی سے ملاقات ہونی چاہیے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیش رفت کا آغاز کرسکتی ہے، اگر بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جا سکتا ہے۔