• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جانے کے بعد عمران خان کو آصف زرداری فوبیا ہوگیا ہے، ناصر شاہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت جانے کے بعد عمران خان کو آصف زرداری فوبیا ہوگیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان خود ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان ہیں جس کو پتہ ہی نہیں ہے کہ سیاست کی اقدار کیا ہوتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "زرداری صاحب نے تو بہت جیل کاٹی ہے، اب عمران خان کی جیل جانے کی باری ہے۔"

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت بنانے کے لیے اراکین صوبائی اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کی گئیں، عمران خان کو ان کا حساب بھی دینا چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی مرضی ہے کہ عدالتیں، تمام ادارے عمران خان کے کہنے پر چلیں تو سب اچھا ہوگا۔

خیال رہے کہ اپنے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ تک کی پیشکشیں کی جارہی ہیں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کو خریدنے کے پیچھے کرپشن پر این آر او لینے والے آصف علی زرداری کا ہاتھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید