• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، سپریم کورٹ کا صحافی محمد زبیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

نئی دہلی (نیوز ایجنسیز) بھارتی سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز ٹوئٹس کے الزامات میں زیر حراست معروف صحافی محمد زبیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی محمد زبیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے بھارتی عدالت عظمیٰ کے ججوں نے کہا کہ گرفتاری کا اختیار احتیاط سے استعمال کرنا چاہئے۔ بھارتی عدالت عظمیٰ نے کہا کہ تفتیش جاری رہ سکتی ہے لیکن محمد زبیر کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس سے قبل صحافی محمد زبیر کے وکیل نے کہا تھا کہ یہ مقدمہ مضحکہ خیز ہے کیونکہ محمد زبیر نے اپنے 2018 کے ٹوئٹ میں ہندی فلم سے طنز کا استعمال کیا تھا مگر اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ اس نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہو۔

دنیا بھر سے سے مزید