• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری ہر سیاسی فیصلے میں اداروں کو گھسیٹنا بند کریں، شرجیل میمن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ہر سیاسی فیصلے میں اداروں کو گھسیٹنا بند کریں، عمران خان کی واضح پالیسی ہے کہ وہ ملک میں انارکی پھیلانہ چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے انتخابات میں جب مظفر شاہ نے سید یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ خارج کئے تو پیپلز پارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہماری پٹیشن رد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی ان کے دائرہ کار میں نہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا لیکن آج تک اس کی سماعت نہیں ہوئی۔

اُنہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ اس وقت قاسم سوری یا مظفر شاہ کو کسی رولنگ کے حوالے سے عدالت نے طلب نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات یہ لوگ سپریم کورٹ میں اپنا کیس لے کر گئے، اداروں، الیکشن کمیشن اور قوم کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر فیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا تو ملک کے حالات خراب کریں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا اولین ایجنڈا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن اور عدالت کو دباؤ میں ڈال کر اپنے حق میں فیصلے لیں۔  

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ کل رات سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لوگوں نے دیواریں پھلانگی اور گیٹ پر حملہ کیا جس کی فوٹیج میڈیا میں نشر ہوئی، اس پر فوری طور پر عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اب بلیک میلنگ کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید