• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری شریف مافیا ملکی معیشت گھٹنوں پر لے آیا، عمران خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صرف تین ماہ میں زرداری شریف مافیا ملکی سیاست اور معیشت کو گھٹنوں پر لے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ یہ مافیا 30 برسوں سے اپنی دولت چھپانے کیلئے ملک کو تباہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اس مافیا کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کب تک ریاستی ادارے اس بات کی اجازت دیتے رہیں گے؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سری لنکا جیسی موومنٹ سے دور نہیں جب لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید