عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر منکی پاکس پھیلنا بین الاقوامی تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ منکی پاکس کا پھیلاؤ صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال ظاہر کرتا ہے۔
ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موجود ٹولز سے منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منکی پاکس کا خطرہ یورپ میں زیادہ جبکہ باقی جگہوں پر معتدل ہے۔