ملتان (سٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے اتھارٹی بہاولپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹی نینس ظفر چانڈیو کی قیادت میں بستی ملوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔جس میں ملتان بہاولپور روڈ پر دکانداروں اور کاروبار افراد کی جانب سے قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا۔دکانوں کےسامنے بنائےگئے پختہ تھڑوں کو توڑ دیا گیا۔ جبکہ ریڑھیوں اور سٹالز کی بڑی تعداد کو سڑک سے ہٹا دیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ واضح رہےکہ بستی ملوک چوک پر ریڑھیوں اور دکانداروں کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں شدید رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔ جبکہ سڑک پر رکاوٹیں ہونےسے حادثات بھی معمول بن گئے تھے۔ نیشنل ہائی وے حکام کے مطابق این ایچ اے کی شاہرات پر شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کےسلسلہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کئے جارہے ہیں۔ تاکہ شہری این ایچ اے کی شاہرات پربلا کسی رکاوٹ کے کم وقت میں اپنا سفر مکمل کر سکیں۔