• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملیر ندی پل پر گڑھا پڑگیا، حادثے کا خطرہ، انتظامیہ غائب


کراچی میں نیشنل ہائی وے کے ملیر ندی پل کی ایک جانب گڑھا پڑنے سے کسی بھی بڑے حادثے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ 

جنگ کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل پر گڑھا پڑ جانے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات اٹھانے کی کوشش کی۔ 

نیشنل ہائی وے کے ملیر ندی کے اس پل پر ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ اداروں کی ٹیمیں نہ پہنچ سکیں۔

اس پل پر اندھیرا ہوتے ہی کسی بھی بڑے حادثہ کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید