• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں آج دن بھر جاری رہنے والی موسلادھار بارش میں شام تک شدت کے بعد گرین لائن بس سروس کا آپریشن مقررہ وقت سے پہلے ہی معطل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بارش میں تیزی اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بی آر ٹی ایس کا آپریشن معمول کے وقت سے ایک گھنٹہ پہلے معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گرین لائن بس سروس رات دس بجے کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ لیکن کراچی میں شدید بارشوں کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں، جس کی وجہ سے بس سروس معطل کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید