• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گودھرا میں کچرے سے بھرے نالے اُبل گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بارش کے بعد کراچی کے علاقے گودھرا میں کچرے سے بھرے نالے اُبل گئے۔

گٹر کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گندگی نے شہریوں کا آنا جانا مشکل بنادیا۔

ادھر ناگن چورنگی پر پانی فٹ پاتھوں پر پہنچ گیا تو نارتھ کراچی کی دو منٹ چورنگی کو جھیل بنادیا۔

موٹر سائیکلیں پھنس گئیں، ٹھیلے ڈوب گئے اور پیدل چلنے والے بھی ڈول گئے۔

نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور سروس روڈز پر ندیاں بہہ گئیں، گاڑیوں کا گزرنا محال ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید