حکومت سندھ نے بارشوں کے پیش نظر کل صوبے کے دو ڈویژنز میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی اور حیدر آباد ڈویژن کے اضلاع میں بارشوں کے پیش نظرِ عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے
اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صورتحال کو مدنظر رکھ کر مشورے کے بعد 25 جولائی کو تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ان ڈویژنز میں آج ہونے والی تیز بارش اور کل اس کی پیشگوئی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔
ساتھ میں مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جارہا ہے۔