• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کی فل کورٹ بنانے کی اپیل

مولانا فضل الرحمٰن —فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمٰن —فائل فوٹو

جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے کیس کی سماعت فل کورٹ کرے۔

حکمراں جماعت کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کی اکانومی ٹھیک کرنے دی جائے، ہم اتفاقِ رائے رکھتے ہیں کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کیا جائے۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ عوام اور عوامی نمائندوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، اگر آپ مجھ سے توقع رکھتے ہیں کہ میں کوئی مشکل پیدا نہ کروں تو میری بھی آپ سے یہی توقع ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس بینچ سے انصاف کی توقع نظر نہیں آ رہی، ہم کہتے ہیں کہ اس کیس کو فل کورٹ سنے، جتنی اجتماعیت ہوگی اتنی ہی ہمیں امید ہوگی کہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم کیوں اپنے ملک میں اجنبی لگ رہے ہیں، ملک سے ہماری وفاداری ہے، اداروں کو اپنے کردار کو جانچنا ہوگا، اپنی کمزوری کی خود اصلاح کریں، سب کو خود احتسابی کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ہم مریم نواز کی تمام گفتگو کو سپورٹ کرتے ہیں، مریم نواز نے جو ماضی بیان کیا ہے وہ قوم کے لیے اچھا مواد ہے۔

قومی خبریں سے مزید