• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے سوال پر چرن جیوی کا ٹھوس جواب

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے ساؤتھ فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار چرن جیوی سے سوال پوچھا تو انہیں ٹھوس جواب مل گیا۔

عامر خان جو آج کل اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے حیدر آباد میں چرن جیوی کے گھر پر اپنی فلم کے تیلگو ورژن کی اسپیشل اسکریننگ رکھی۔

اس موقع پر باہو بلی کے ڈائریکٹر ایس ایس راجا مولی، ناگ ارجن، سوکمار سمیت ساؤتھ کئی فلمی ستارے اور میڈیا بھی موجود تھا۔

عامرخان نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چری جیوی سے متعلق ایک واقعہ شیئر کیا اور ساتھ ہی دل میں موجود سوال بھی پوچھ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار نے چرن جیوی سے استفسار کیا کہ انہوں نے اپنی فلم گاڈ فادر میں میرے بجائے سلمان خان کا انتخاب کیوں کیا؟

چرن جیو ی نے عامر خان کے سلمان خان کو ترجیح دیے جانے سے متعلق سوال پر مذاق ہی مذاق میں مناسب جواب دیا اور اُس سے متعلق ٹھوس وجہ بھی بتادی۔

دراصل بات کا آغاز یوں ہوا کہ چرن جیوی نے میڈیا کی موجودگی میں عامر خان سے تیلگو فلموں میں کام کرنے سے متعلق پوچھا۔

اس پر بالی ووڈ اسٹار نے جو اب دیا کہ میں بالکل تیلگو فلم میں کام کرنا پسند کروں گا، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ میں نے چرن جیوی سر سے کہا کہ وہ مجھے اپنی فلم گاڈفادر میں کام کرنے کا موقع دیں۔

اس پر چرن جیوی سر نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو اس حوالے سے کال کروں گ، پھر دو دن بعد انہوں نے مجھے بتایا کہ میں سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چرن جیوی سر اس کے ساتھ ہی مجھے فلم سے متعلق بتانے لگ گئے، پھر میں نے پوچھا کہ آپ نے مجھے نہیں سلمان خان کو کال کی؟

اس واقعے کے دوران چرن جیوی ہنستے رہے اور انہوں نے اسی انداز میں جواب دیا کہ اس کی ٹھوس وجہ تھی، دراصل فلم کا کردار دل اور دماغ سے متعلق نہیں تھا بلکہ اس میں باڈی اہم تھی، اس لیے سلمان خان کا انتخاب عمل میں آیا۔

سلمان خان ہدایت کار موہن راجا کی فلم گاڈ فادر میں مختصر رول ادا کریں گے، جو ملیالم سپر ہٹ فلم ’لوسی فر‘ کا آفیشل ری میک ہے، جو مکمل ہونے والی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید