• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس توہین عدالت ہے، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا ایک ایک جملہ توہین عدالت ہے، عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کہا گیا بائیکاٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے، جب آپ کی خواہشات کے مطابق جج فیصلہ نہ دیں تو ان کے خلاف ہو جاتے ہیں، عدالتی فیصلہ مسترد کرنے والوں کو پوری قوم مسترد کرے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل ملک سے باہر ہیں، کھیل کے آرکیٹکٹ آصف زرداری بھی ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ مہذب دنیا میں شاید پہلی مرتبہ ہوا سپریم کورٹ کا بائیکاٹ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے بغاوت کی ہے، پوری قوم عدالت کے ساتھ کھڑی ہے، عدلیہ سے درخواست ہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

شہباز گل نے کہا کہ بزدل باجماعت رو رہے تھے کہ ہم نے نہیں کھیلنا، آج کیا آپ کو جسٹس قیوم چاہیے؟

قومی خبریں سے مزید